This website provides basic up-to-date information on hepatitis C in languages commonly spoken in Canada.
Hepatitis C is a liver infection that, if left untreated, can lead to serious health problems such as liver failure, liver cancer and early death. When treated, it can be cured. This is why it’s important for you to learn about hepatitis C.
Knowing about hepatitis C transmission, prevention, testing, and treatment can help individuals protect themselves and their loved ones.
This helps make our communities healthier for everyone.
ہیپاٹائٹس سی کے بارے میں عام سوالات کے جوابات نیچے دیے گئے ہیں۔
ہیپاٹائٹس سی ایک وائرس ہے جو جسم کے لیے بہت اہم کام کرنے والے عضو، جگر، پر حملہ کرتا ہے۔ جگر کا صحیح کام کرنا صحت کے لیے ضروری ہے۔
اگر ہیپاٹائٹس سی کا علاج نہ کیا جائے تو یہ وقت گزرنے کے ساتھ جگر کو نقصان پہنچاتا رہتا ہے۔ یہ صحت کے شدید مسائل جیسے جگر کی ناکارہ ہونے، جگر کے کینسر اور قبل از وقت موت کا سبب بن سکتا ہے۔ تاہم، ہیپاٹائٹس سی کا علاج ممکن ہے۔
ہیپاٹائٹس سی اس وقت منتقل ہوتا ہے جب وائرس ہیپاٹائٹس سی والے شخص کے خون سے کسی دوسرے شخص کے خون میں داخل ہو جاتا ہے۔
مہاجرین اور نئے آنے والوں میں، ہیپاٹائٹس سی عام طور پر ان کے آبائی ممالک میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں، مثلا" ہسپتال یا ڈاکٹر کے کلینک، میں حفاظتی اقدامات کی کمی کی وجہ سے منتقل ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اس میں شامل ہے:
مشترکہ استعمال کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔
ان کے علاوہ ہیپاٹائٹس سی منرجہ زیل طریقوں سے بھی منتقل ہو سکتا ہے:
کینیڈا نے 1992 سے عطیہ کیے گئے خون اور ٹیشو کو ہیپاٹائٹس سی کے لیے ٹیسٹ کیا- جا رہا ہے اس لئےکینیڈا میں عطیہ کیے گئے خون یا ٹیشو کے ذریعے
ہیپاٹائٹس سی منتقل نہیں ہو سکتا۔
ہیپاٹائٹس سی وائرس سے متاثرہ شخص کو چھونے، چومنے یا اس سے گلے ملنے سے منتقل نہیں ہوسکتا۔
ہیپاٹائٹس سی کے لیے کوئی ویکسین نہیں ہے اس لیے ہیپاٹائٹس سی سے بچنے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کر یں۔
ہیپاٹائٹس سی سے بچنے کے کئی طریقے ہیں:
ہیپاٹائٹس سی متاثرہ زیادہ تر لوگوں میں کئی سالوں تک اس بیماری کی کوئی علامات نظر نہیں آتیں۔ اس دوران وائرس ان کے جسم میں پھیل رہا ہوتا ہے اور جگر کو نقصان پہنچا رہا ہوتا ہے۔ اس لیے ممکن ہے کہ آپ کو ہیپاٹائٹس سی ہو اور اس کا علم نہ ہو ۔'
کینیڈا میں مستقل رہائش کی درخواست کرتے وقت ہیپاٹائٹس سی کی جانچ لازمی نہیں ہے۔
ہیپاٹائٹس سی ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں جاننے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ ٹیسٹ کروائیں۔
اپنے صحت کے عملے سے ہیپاٹائٹس سی کے ٹیسٹ کے لیے کہیں۔ اور اس کے ساتھ ہی آپ دوسرے انفیکشنز ، جیسے کہ سوزاک، کلیمیڈیا، ہیپاٹائٹس بی، ایچ آئی وی اور آتشک، کے ٹیسٹ بھی کروا سکتے ہیں۔
ہیپاٹائٹس سی کا علاج موجود ہے! کچھ لوگوں میں وائرس پہلے چھ ماہ کے اندر خود ہی ختم ہو جاتا ہے، لیکن زیادہ تر لوگوں کو انفیکشن سے نجات کے لیۓ علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہیپاٹائٹس سی کے علاج میں بہت پیش رفت ہو چکی ہے۔ اب ہیپاٹائٹس سی کا علاج آٹھ یا بارہ ہفتوں میں ہو جاتا ہے اور یہ تقریباً ہر ایک کو ہیپاٹائٹس سی سے صحت یاب کر دیتا ہے - اگر اس کے مضر اثرات ہوں بھی تو بہت کم ہوتے ہیں۔
اگر آپ کو ہیپاٹائٹس سی ہے، تو اپنے صحت کے عملے سے اپنے علاج کے بارے میں بات کریں۔ علاج جتنی جلدی شروع کیا جائے ، آپ کی صحت کے لیے اتنا ہی بہتر ہے۔
ہیپاٹائٹس سی سے ایک بار متاثر ہونے سے آپ کو اس کے خلاف مدافعت حاصل نہیں ہوتی۔ اگر آپ کا خون دوبارہ ایسے خون سے رابطے میں آتا ہے جس میں ہیپاٹائٹس سی وائرس ہو، تو آپ کو دوبارہ ہیپاٹائٹس سی ہو سکتا ہے۔
خوشخبری یہ ہے کہ اس کا دوبارہ علاج ممکن ہے!
ہیپاٹائٹس اے اور بی ہیپاٹائٹس سی سے مختلف ہیں۔
ہیپاٹائٹس اے عام طور پر ایسے آلودہ پانی یا کھانے کے ذریعے منتقل ہوتا ہے جو فضلہ (پاخانہ) سے آلودہ ہوتا ہے۔ یہ قریبی رابطے کے ذریعے بھی منتقل ہو سکتا ہے - زیادہ تر لوگ جو ہیپاٹائٹس اے کا شکار ہوتے ہیں، خود ہی صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ اورائرس کے خلاف مدافعت پیدا کر لیتے ہیں اور انہیں دوبارہ ہیپاٹائٹس اے نہیں ہو سکتا۔
ہیپاٹائٹس بی خون، منی یا اندام نہانی کی رطوبتوں کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل ہو سکتا ہے۔ ہیپاٹائٹس بی بچے کی پیدائش کے دوران بھی بچے کو منتقل ہو سکتا ہے۔ زیادہ تر لوگ جو ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہوتے ہیں، خود ہی صحت یاب ہو جاتے ہیں؛ اس کے بعد، انہیں دوبارہ ہیپاٹائٹس بی نہیں ہو سکتا۔ تاہم، کچھ لوگوں کو دائمی ہیپاٹائٹس بی انفیکشن ہو جاتا ہے۔ یہ ان لوگوں میں زیادہ عام ہے جو بچپن میں ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہوتے ہیں۔ دائمی ہیپاٹائٹس بی جگر کے طویل مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ ہیپاٹائٹس بی کا کوئی علاج نہیں ہے۔
ویکسین ہیپاٹائٹس اے اور بی دونوں سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے۔
ہیپاٹائٹس سی کی ٹیسٹنگ، علاج اور دیکھ بھال کے لیے صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے عملے سے بات کریں۔
اپنے علاقے میں ہیپاٹائٹس سی کی سہولیات تلاش کے اس صفحہ پرجائیں: https://whereto.catie.ca