This website provides basic up-to-date information on HIV in languages commonly spoken in Canada.
HIV is a virus that, if left untreated, attacks the immune system and can lead to life-threatening infections and cancers. When treated effectively, a person with HIV can live a long and healthy life and can’t pass it on to their partners. This is why it’s important for you to learn about HIV.
Knowing about HIV transmission, prevention, testing, and treatment can help individuals protect themselves and their loved ones.
This helps make our communities healthier for everyone.
ایچ آئی وی کے بارے میں عام سوالات کے جوابات کے لیے پڑھتے رہیں۔
ایچ آئی وی (HIV) ہیومن امیونوڈیفیشینسی وائرس کا مختصر نام ہے۔ ایچ آئی وی ایک ایسا وائرس ہے جو مدافعتی نظام یعنی بیماری اور انفیکشن کے خلاف جسم کی دفاعی صلاحیت پر حملہ کرتا ہے۔ مدافعتی نظام صحت کے لیے ضروری ہے۔
اگر ایچ آئی وی کا علاج نہ کیا جائے تو یہ مدافعتی نظام کو بہت کمزور کر دیتا ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے تو جسم سنگین بیماریوں اور انفیکشنز کے سامنے بے بس ہو جاتا ہے۔ اس حالت کو ایڈز یا ایکوائرڈ امیونوڈیفیشینسی سنڈروم کہا جاتا ہے۔
اب اس بیماری کا مؤثر علاج موجود ہے جو ایچ آئی وی کے ساتھ جینے والوں کو لمبی اور صحت مند زندگی گزارنے کی صلاحیت دیتا ہے۔
جب کوئی جسمانی رطوبت جس میں ایچ آئی وی موجود ہو، کسی ایسے شخص کے جسم میں داخل ہوجاۓ جسے ایچ آئی وی نہیں ہے تو وہ ایچ آئی وی سے متاثر ہو سکتا ہے۔ خون، منی، اندام نہانی کے مائع، مقعد کے مائع اورچھاتی کا دودھ ایسی جسمانی رطوبتیں ہیں جن میں ایچ آئی وی ہو سکتا ہے۔
ایچ آئی وی بنیادی طور پر جنسی تعلقات اور نشے میں استعمال ہونے والے سامان کے مشترکہ استعمال کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔ تاہم، اب ہم جانتے ہیں کہ ایچ آئی وی کے ساتھ رہنےوالے ایسے لوگ جن پر ادویات اثر کر رہی ہوں اپنے جنسی ساتھی کو ایچ آئی وی منتقل نہیں کر سکتے۔
ان کے علاوہ ایچ آئی وی مندرجہ زیل طریقوں سے بھی منتقل ہو سکتا ہے:
یہ بات یاد رکھنے کی ہےکہ ایچ آئی وی کبھی بھی گلے ملنے، چومنے یا ہاتھ ملانے، یا بیت الخلاء کی نشستون، دروازے کی کنڈیوں یا برتنوں کے ذریعے منتقل نہیں ہوتا۔
ایچ آئی وی کے لیے کوئی ویکسین نہیں ہے اس لیے ایچ آئی وی سے بچنے کے لیے وہ سب کچھ کرنا چاہیے جو آپ کر سکتے ہیں۔
ایچ آئی وی سے بچنے کے کئی طریقے ہیں:
ایچ آئی وی سے متاثرہ زیادہ تر لوگوں میں کئی سالوں تک بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی، اس دوران وائرس پھیل رہا ہوتا ہے اور ان کے مدافعتی نظام کو نقصان پہنچا رہا ہوتا ہے۔ اس لیے یہ ممکن ہے کہ آپ کو ایچ آئی وی ہو اور اس کا علم نہ ہو۔
ایچ آئی وی ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں جاننے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنا ٹیسٹ کروائیں۔
صحت کے عملے سے ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروانے کے لیے بات کریں۔ آپ اس کے ساتھ ہی دوسرے انفیکشنز، جیسے سوزاک، کلیمیڈیا، ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی اور آتشک وغیرہ، کے ٹیسٹ بھی کروا سکتے ہیں، ۔
اگرچہ ایچ آئی وی کا جسم سے مکمل خاتمہ ممکن نہیں، لیکن ادوایات اور مناسب دیکھ بھال کے ذریعےایچ آئی وی کے ساتھ جینے والے لوگ لمبی اور صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔
ایچ آئی وی کا علاج بہت بہتر ہو چکا ہے۔ علاج بہت مؤثر ہے اور اس کے مضر اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
اگر آپ کو ایچ آئی وی ہے، تو اپنے صحت کے عملے سے اپنے علاج کے بارے میں بات کریں۔ علاج جتنی جلدی شروع ہو، آپ کی صحت کے لیے اتنا ہی بہتر ہے۔
ایچ آئی وی وہ وائرس ہے جو مدافعتی نظام پر حملہ کرتا ہے۔ جب مدافعتی نظام شدید کمزور ہو جاتا ہے اورجب جسم سنگین بیماریوں اور انفیکشنز کے سامنے بے بس ہو جاتا ہے، تو اسے ایڈز (AIDS)کہا جاتا ہے۔ یہ ایچ آئی وی انفیکشن سے اگلا مرحلہ ہے۔ تاہم، مناسب علاج کے ساتھ، بہت سے لوگ ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کے باوجود،ایڈز کے مرحلے تک پہنچے بغیر، لمبی اور صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں ۔
• ایچ آئی وی کے ٹیسٹنگ یا علاج اور دیکھ بھال کے لیے ہیلتھ کیئر فراہم کرنےوالے سے بات کریں۔
• اس پتہ پر اپنے علاقے میں HIV کی خدمات تلاش کریں: (https://whereto.catie.ca).