This website provides basic up-to-date information on syphilis in languages commonly spoken in Canada.
Syphilis is a sexually transmitted infection. When left untreated, syphilis can lead to serious health problems and potentially become life-threatening. It is easily treated when diagnosed promptly. This is why it’s important for you to learn about syphilis.
Knowing about syphilis transmission, prevention, testing, and treatment can help individuals protect themselves and their loved ones.
This helps make our communities healthier for everyone.
آتشک کے بارے میں عام سوالات کے جوابات کے لیے پڑھتے رہیں۔
آتشک ایک جنسی انفیکشن ہے جو ایک خاص طرح کے بیکٹیریا سے ہوتی ہے۔ بہت سے لوگوں کو اس کی علامات محسوس نہیں ہوتیں۔ آتشک ہونے کے فوراً بعد متاثرہ جگہ (عضو تناسل، اندام نہانی، مقعد یا منہ) پر ایک چھوٹا، بغیر درد کا زخم یا چھالا ظاہر ہو سکتا ہے۔ اگر انفیکشن کا علاج نہ کیا جائے تو دیگر علامات جیسے خارش، سردرد اور بال گرنا ظاہرہو سکتی ہیں، لیکن یہ علامات اکثر پہلے چند مہینوں میں ختم ہو جاتی ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ علاج کے بغیرآتشک جسم میں موجود رہتی ہے اوراعصابی نظام اور اعضاء کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جس سے صحت کے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اوریہ ممکنہ طور پر جان لیوا ہو سکتی ہے۔
آتشک کو اینٹی بایوٹکس کے ذریعے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ علاج بیماری سے ہونے والے نقصان کو بڑھنے سے روکتا ہے اورآتشک کودوسروں کو منتقل ہونے نہیں دیتا۔
آتشک عام طور پر جنسی تعلقات کے دوران منتقل ہوتا ہے۔جس میں اندام نہانی یعنی سامنے سے ، مقعد یعنی پیچھے سے یا منہ کے ذریعے کیے جانے والے جنسی عمل شامل ہیں-
آتشک آسانی سے حاملہ شخص سے حمل یا پیدائش کے دوران بچے کو منتقل ہو سکتا ہے۔
آتشک کبھی کبھار ان ذرائع سے بھی منتقل ہو سکتا ہے:
آتشک کے لیے کوئی ویکسین نہیں ہے، اس لیے اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں ۔
آتشک سے بچاؤ کے کئی طریقے ہیں:
بہت سے لوگوں کو آتشک کی کوئی واضح علامات نہیں ہوتیں۔ اس لیے یہ ممکن ہے کہ آپ کو آتشک ہو جائے اور آپ کو اس کا علم بھی نہ ہو۔
آتشک کا پتہ لگانے کا واحد طریقہ ٹیسٹ کروانا ہے۔
صحت کے عملے سے آتشک کے ٹیسٹ کے بارے میں پوچھیں۔ آپ اس کے ساتھ ہی دیگر انفیکشنز، جیسے ایچ آئی وی، گونوریا، کلیمائیڈیا، ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائٹس سی، کے ٹیسٹ بھی کروا سکتے ہیں۔
آتشک کا علاج ممکن ہے! اس کو اینٹی بایوٹکس کے ذریعے بغیر کسی خاص مضر اثرات کے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ کو آتشک ہے، تو علاج کے بارے میں اپنے صحت کے عملے سے مشورہ کریں۔ انفیکشن کا جلد علاج مکمل صحت کے لیے اہم ہے۔
ایک بار آتشک ہونے کے بعد آپ کے جسم میں اس کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا نہیں ہوتی۔ آپ دوبارہ اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔
خوشخبری یہ ہے کہ اس کا علاج اور دوبارہ صحت یابی ممکن ہے۔
آتشک آسانی سے حاملہ شخص سے اس کے بچے کو حمل یا پیدائش کے دوران منتقل ہو سکتا ہے۔ اسے پیدائشی آتشک کہا جاتا ہے۔ پیدائشی آتشک کی وجہ سے اسقاطِ حمل، مردہ بچے کی پیدائش، یا نوزائیدہ بچے کی موت ہو سکتی ہے۔ آتشک کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے صحت کے سنگین مسائل اورنشو نما کے دوران مسائل اور بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ حاملہ ہیں یا حاملہ ہونے کے بارے میں سوچ رہی ہیں، تو آتشک کا ٹیسٹ کروائیں۔ اگر آپ کو آتشک کا مسلسل خطرہ ہے، تو حمل کے دوران بھی آتشک کا ٹیسٹ کروائیں۔ اگر ٹیسٹ مثبت ہو، تو فوری علاج کروائیں تاکہ اپنے بچے کو آتشک سے بچایا جا سکے۔
آتشک کے بارے میں صحت کے عملے سے بات کریں۔
اپنے علاقے میں آتشک کی خدمات تلاش کریں: https://whereto.catie.ca