ہیپاٹائٹس بی

ہیپاٹائٹس بی

Information for Immigrants and Newcomers

This website provides basic up-to-date information on hepatitis C in languages commonly spoken in Canada.

 

Hepatitis C is a liver infection that, if left untreated, can lead to serious health problems such as liver failure, liver cancer and early death. When treated, it can be cured. This is why it’s important for you to learn about hepatitis C.

 

Knowing about hepatitis C transmission, prevention, testing, and treatment can help individuals protect themselves and their loved ones.

 

This helps make our communities healthier for everyone.

ہیپاٹائٹس بی

سنیے
  • تعارف

    • ہیپاٹائٹس بی ایک وائرس ہے جو جگر پر حملہ آور ہوتا ہے۔ اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو ہیپاٹائٹس بی صحت کے سنگین مسائل جیسے کہ جگر کے ناکارہ ہونے، جگر کے کینسر اور قبل از وقت موت کا باعث بن سکتا ہے۔
    • زیادہ تر بالغ افراد جو ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہوتے ہیں، وہ خود بخود اس سے صحت یاب ہو سکتے ہیں، لیکن شیرخوار بچوں اور دیگر کم عمر افراد کے لیے خود بخود صحت یابی کا امکان کم ہوتا ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ مناسب دیکھ بھال کے ساتھ، ہیپاٹائٹس بی کے مریض لمبی اور صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں
    • ہیپاٹائٹس بی ایک فرد سے دوسرے فرد کو اس وقت منتقل ہوتا ہے جب متاثرہ شخص کی جسمانی رطوبتوں، جیسے خون، منی یا اندام نہانی کے سیال، میں موجود وائرس کسی دوسرے شخص کے جسم میں داخل ہو جائے۔
    • ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانا بہترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ ہیپاٹائٹس بی کے پھیلاؤ کو روکنے یا اس سے بچنے کے بہت سے دوسرے موثر طریقے بھی موجود ہیں۔
    • اپنے ہیپاٹائٹس بی سے متاثر ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں جاننے کا واحد طریقہ ٹیسٹ کروانا ہے۔

    ہیپاٹائٹس بی کے بارے میں عام سوالات کے جوابات جاننے کے لیے آگے پڑھیں۔

  • ہیپاٹائٹس بی کیا ہے؟

    ہیپاٹائٹس بی ایک وائرس ہے جو جسم کے لیے بہت اہم افعال سرانجام دینے والے عضو جگر پر حملہ کرتا ہے۔ جگر اچھی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔

     

    ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہونے والے بالغ افراد میں سے زیادہ تر خود بخود ہی اس سے صحت یاب ہو سکتے ہیں۔ شیرخوار بچوں اور دیگر کم عمر افراد میں خود صحت یاب ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ ایک بار جب کوئی شخص ہیپاٹائٹس بی سے صحت یاب ہو جاتا ہے، تو وہ اس کے خلاف قوت مدافعت حاصل کر لیتا ہے، یعنی وہ دوبارہ کبھی اس کا شکار نہیں ہو سکتا۔

     

    جو لوگ صحت یاب نہیں ہو پاتے، ان کے جسم میں وائرس طویل عرصے تک رہتا ہے۔ یہ وقت گزرنے کے ساتھ جگر کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور صحت کے سنگین مسائل جیسے کہ جگر کے ناکارہ ہونے، جگر کے کینسر اور قبل از وقت موت کا باعث بن سکتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ مناسب دیکھ بھال کے ساتھ، ہیپاٹائٹس بی کے مریض لمبی اور صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

  • ہیپاٹائٹس بی کس طرح پھیلتا ہے اور اسے کیسے روکا جا سکتا ہے؟

    ہیپاٹائٹس بی اس وقت پھیلتا ہے جب متاثرہ شخص کی جسمانی رطوبتوں، جیسے خون، منی یا اندام نہانی کے سیال، میں موجود وائرس کسی دوسرے شخص کے جسم میں داخل ہو جائے۔

     

    جن ممالک میں ہیپاٹائٹس بی زیادہ عام ہے، وہاں وائرس عام طور پر پیدائش کے وقت ماں سے بچے میں منتقل ہوتا ہے یا گھر کے افراد کے درمیان وائرس والی جسمانی رطوبتوں کے براہ راست رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے مثلاً ذاتی استعمال کی اشیاء، جیسے استرے، ناخن تراش اور ٹوتھ برش، شیئر کرنا۔ جو ممالک، ہیلتھ کیئر کے غیر محفوظ طریقوں کی وجہ سے ہیپاٹائٹس بی کے عام طور پر پھیلنے کے لیے جانے جاتے ہیں، ان میں شامل ہیں

     

    • وہ ممالک جہاں عطیہ کیے گئے عضو یا خون استعمال سے پہلے ہیپاٹائٹس بی کے لیے مناسب طریقے سے ٹیسٹ نہیں کیا جاتا۔
    • وہ ممالک جہاں دانتوں کے علاج، جراحی اور دیگر طبی علاج کے لیے ہر بار نئے آلات استعمال نہیں کیے جاتے یا استعمال ہونے والے آلات کو مناسب طریقے سے جراثیم سے پاک کیے بغیر دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    • وہ ممالک جہاں جلد کو کاٹ یا چھید کر کیے جانے والے روایتی علاج کے دوران ہر بار نئے آلات استعمال نہیں کیے جاتے یا علاج میں استعمال ہونے والے آلات کو جراثیم سے پاک کیے بغیر دوبارہ استعمال کر لیا جاتا ہے۔ ( مثال کے طور پر: ویٹ کپنگ اور ایکیوپنکچر)۔

     

    کینیڈا میں، ہیپاٹائٹس بی زیادہ تر کنڈوم کے بغیر جنسی تعلق کے ذریعے اور منشیات استعمال کرنے کے آلات، خاص طور پر انجیکشن سرنج وغیرہ کے مشترکہ استعمال کے زریعے پھیلتا ہے۔ ہیپاٹائٹس بی پیدائش کے وقت ماں سے بچے میں، گھر کے افراد کے درمیان خون یا دیگر جسمانی رطوبتوں کے براہ راست رابطے کے ذریعے مثلاً ذاتی استعمال کی اشیاء جیسے استرے، ناخن تراش اور ٹوتھ برش شیئر کرنے یا ٹیٹو بنوانے اور جسم چھدوانے کے آلات کے جراثیم سے پاک کیے بغیر دوبارہ استعمال سے بھی منتقل ہو سکتا ہے۔

     

    کینیڈا میں عطیہ کردہ خون یا ٹشو کے ذریعے ہیپاٹائٹس بی کا پھیلاؤ اب ختم ہو چکا ہے۔ کینیڈا نے 1972 میں عطیہ کردہ عضو اور خون کا ہیپاٹائٹس بی کے لیے ٹیسٹ کرنا شروع کر دیا تھا۔

     

    ہیپاٹائٹس بی سے متاثرہ کسی شخص کو گلے لگانے، چھونے یا چومنے سے، یا اس کے ساتھ برتن (کٹلری) شیئر کرنے سے نہیں پھیلتا۔

     

    ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ

    • ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین لگوائیں۔
    • اگر آپ انجیکشن کے ذریعے منشیات استعمال کرتے ہیں، تو ہر بار نئے آلات استعمال کر کے اشتراک سے بچیں۔
    • اگر آپ سگریٹ نوشی یا ناک کے ذریعے منشیات استعمال کرتے ہیں، تو ہر بار اپنے ذاتی آلات استعمال کر کے شیئرنگ سے گریز کریں۔
    • جنسی تعلق میں ہر­ بار صحیح طریقے سے کنڈوم استعمال کریں۔
    • حمل کے دوران ہیپاٹائٹس بی کا ٹیسٹ کروائیں۔ اگر آپ کو ہیپاٹائٹس بی ہے، تو حمل کے دوران مؤثر علاج کروائیں اور یقینی بنائیں کہ آپ کے بچے کو مناسب دیکھ بھال ملے، جس میں پیدائش کے وقت ویکسین دینا شامل ہے، تاکہ ہیپاٹائٹس بی کے بچے میں منتقل ہونے کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔
    • اگر آپ کینیڈا سے باہر طبی علاج ، دانتوں کا علاج یا سرجری کرواتے ہیں، تو اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ استعمال ہونے والے آلات یا تو نئے ہوں یا انہیں مناسب طریقے سے جراثیم سے پاک کیا گیا ہو
    • اگر آپ کینیڈا سے باہر عطیہ کردہ خون یا ٹشو وصول کرتے ہیں، تو اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کریں کہ اسے خون کے ذریعے منتقل ہونے والے عام انفیکشنز کے لیے اسکرین کیا گیا ہے۔
    • اگر آپ کو حال ہی میں ہیپاٹائٹس بی سے متاثر ہونے کا شبہ ہو، تو طبی امداد حاصل کریں تاکہ پی ای پی (پوسٹ ایکسپوژر پروفی لیکسس / متاثر ہونے کے بعد تحفظ) تک رسائی حاصل ہو سکے۔ آپ کو ہیپاٹائٹس بی کے لیے پی ای پی یعنی متاثر ہونے کے بعد محفوظ رکھنے والا علاج 48 گھنٹوں کے اندر شروع کر دینا چاہیے۔
  • یہ کیسے پتہ چلے گا کہ مجھے ہیپاٹائٹس بی ہے؟

    ہیپاٹائٹس بی سے متاثرہ زیادہ تر لوگوں میں کئی سالوں تک اس بیماری کی کوئی علامت نظر نہیں آتی۔ اس دوران وائرس ان کے جسم میں پھیل رہا ہوتا ہے اور جگر کو نقصان پہنچا رہا ہوتا ہے۔ اس لیے ممکن ہے کہ آپ کو ہیپاٹائٹس بی ہو اور اس کا علم نہ ہو ۔
    کینیڈا میں مستقل رہائش کی درخواست کرتے وقت ہیپاٹائٹس بی کی جانچ لازمی نہیں ہے۔

     

    ہیپاٹائٹس بی ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں جاننے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ ٹیسٹ کروائیں۔

     

    اپنے صحت کے عملے سے ہیپاٹائٹس بی کے ٹیسٹ کے لیے کہیں۔ اور اس کے ساتھ ہی آپ دوسرے انفیکشنز ، جیسے کہ سوزاک، کلیمیڈیا، ہیپاٹائٹس بی، ایچ آئی وی اور آتشک، کے ٹیسٹ بھی کروا سکتے ہیں۔

  • کیا ہیپاٹائٹس بی کا علاج ممکن ہے؟

    ہیپاٹائٹس بی کا کوئی علاج نہیں ہے، لیکن زیادہ تر بالغ افراد جو اس کا شکار ہوتے ہیں، وہ خود ہی اس سے صحت یاب ہو جاتے ہیں۔

     

    تاہم، کچھ لوگ — خاص طور پر وہ جو اس کا شکار کم عمری میں ہوتے ہیں — دائمی ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ جو لوگ دائمی انفیکشن میں مبتلا ہو جائیں، ان کے جسم میں وائرس کو قابو میں رکھنے کے لیے ہیپاٹائٹس بی کا علاج دستیاب ہے۔ مناسب دیکھ بھال کے ساتھ، ہیپاٹائٹس بی کے مریض لمبی اور صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

     

    اگر آپ کو ہیپاٹائٹس بی ہے، تو اپنے صحت کے عملے سے اپنے علاج کے بارے میں بات کریں۔ علاج جتنی جلدی شروع کیا جائے ، آپ کی صحت کے لیے اتنا ہی بہتر ہے۔

  • کیا آپ ہیپاٹائٹس بی اپنے بچے میں منتقل کر سکتے ہیں؟

    ہیپاٹائٹس بی ماں سے بچے میں پیدائش کے وقت یا بچپن میں منتقل ہو سکتا ہے۔ شیرخوار اور کم عمر بچوں میں دائمی ہیپاٹائٹس بی انفیکشن میں مبتلا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جو جگر سے متعلق سنگین پیچیدگیوں اور موت کا باعث بن سکتا ہے۔ ماں کا حمل کے دوران علاج کروانا اور بچے کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنانا (جس میں پیدائش کے وقت ویکسین شامل ہے) ہیپاٹائٹس بی کے منتقل ہونے کے خطرے کو بہت کم کر سکتا ہے۔ اگر بچے کو ویکسین لگ چکی ہے اور اسے مناسب دیکھ بھال مل رہی ہے توچھاتی سے دودھ پلانے کے ذریعے ہیپاٹائٹس بی منتقل ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

     

     

    اگر آپ حاملہ ہیں یا حاملہ ہونے کے بارے میں سوچ رہیں ہیں، تو ہیپاٹائٹس بی کا ٹیسٹ کروائیں۔ اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آئے، تو اپنے ڈاکٹر سے اپنے بچے میں ہیپاٹائٹس بی منتقل ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے کے بارے میں بات کریں۔

  • مجھے ہیپاٹائٹس بی کے حوالے سے خدمات کہاں سے مل سکتی ہیں؟

    • ہیپاٹائٹس بی کا ٹیسٹ کروانے یا اس کی دیکھ بھال کے لیے کسی صحت کےعملے سے بات کریں۔
    • اپنے علاقے میں ہیپاٹائٹس بی کی خدمات یہاں تلاش کریں: https://whereto.catie.ca. ۔

اپنے علاقے میں بیماری کی روک تھام، جانچ، علاج اور معاونت کی خدمات تلاش کریں۔

whereto.catie.ca
crossmenuchevron-down
This site is registered on wpml.org as a development site. Switch to a production site key to remove this banner.